ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس سے ہونے والی ملاقات ایک یاد گار اور سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ہارون آباد جیسے دور دراز پسماندہ علاقہ کے مسائل زدہ عوام کی بہتری کے لیے جذبات قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں گورنر پنجاب ایک ہمدرد اور درد دل رکھنے والی ایسی شخصیت ہیں جن کے جذبوں میں عام آدمی کے لیے پیار جھلکتا ہے اور وہ وطن عزیز کے عام آدمی کے لیے منصوبہ جات کا جل پھیلانے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔
علاقہ ہارون آباد کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس کے تاریخ ساز پراجیکٹ کے لیے ان کی عملی دلچسپی بلاشبہ اپنی مثال آپ ہے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس کی تنصیب کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پر عزم ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی پراجیکٹ بہت جلد عملی طور پر ہارون آباد کے عوام کو استفادہ فراہم کرے گا۔
ان خیالات اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راجہ شاہد مسعود نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے بارے میں خصوصی گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور گورنر پنجاب نے نہایت توجہ سے سنا اور ان کے حل کے سلسلہ میں ان کا سٹاف باقاعدہ ان مسائل کے نوٹس لکھتا رہا جس سے ہمیں یقین ہو سکتا ہے کہ ہارون آباد کو اس ملاقات سے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی اولین ترجیح کے طور پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔