چوہدری محمد سرور کی قیادت کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف گورنر ہاوس کے باہر اختجاجی دھرنہ

PTI

PTI

لاہور (طاہرشیخ) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی قیادت میں تحریک انصاف کا کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور (ن) لیگوں کی فائرنگ سے کارکن محمد حیات کے قتل کے خلاف گورنر ہاوس کے باہر لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی دہرنہ جبکہ چوہدری محمد سرور نے آئندہ کسی بھی کارکن کی ٹارگٹ کلنگ پر لاہور کو جام کرنے اور پورے پنجاب میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسی 105 میں (ن) لیگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے حیات نامی کارکن سمیت دیگر کو فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا جسکے بعد حیات کو لاہور کے جناح ہسپتال میں داخل کروایا گیا مگر اتوار کے روز حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس پر مزکورہ کارکنوں کی فیملی سمیت تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان نے تحریک انصاف کے آرگنائز ر چوہدری محمد سرور کی قیادت میں گورنر ہاوس لاہور کے باہر کارکن حیات کی لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنہ دیا جس میں کارکنان پنجاب حکومت (ن) لیگ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

جبکہ اس موقعہ پر رکن پنجاب اسمبلی احمد صدیقی ، حافظ فرحت عباس ، چیئر مین کے ایڈوئزر اعجاز چوہدری ، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور شانیلا علی سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو اور کارکنوں سے خطاب میں تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے 11 کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا جاچکا ہے پنجاب کے حکمران اور پولیس ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔ انہوں نے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہے جسکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اگر پولیس نے فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو تحریک انصاف کے پاس سڑکوں پر اپنے مطالبات کیلئے احتجاج کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔

PTI

PTI

پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا قتل معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو قتل کرنیوالوں کو پنجاب حکومت اور (ن) لیگ کی پشت پناہی حاصل ہے اور ہم واضح کردینا چاہتے ہیں اگر آج کے بعد تحریک انصاف کے ایک بھی کارکن کا قتل ہوا تو ہم نے صبر کرلیا پھر پورے لاہور کی ہر گلی محلے کو جام کردیں گے اور پورے ملک میں اھتجاج کی کال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قتل ہونیوالے اور انکے بچوں کی چیخیں وزیر اعظم اور وزیراعلی کو بھی سن لینی چاہیے اور پولیس کی فوری طور پر حکم دیں کہ وہ قاتلوں کو گرفتار کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتی مگر اسکے باوجود (ن) لیگ کے غنڈے اور بدمعاش باز نہیں آرہے حکمرانوں کو اپنے غنڈوں کو لگام دینا ہوگی ورنہ تحریک انصاف ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی ۔ تحریک انصاف چئیرمین کے ائڈوئزر اعجاز چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے حکمران قاتل بن چکے ہیں جو تحریک انصاف کے کارکنوں کو سرعام قتل کررہے ہیں اور پعلیس بھی (ن) لیگ کے ساتھ مل چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے کارکنوں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکی ہے مگر اب ہم خاموش نہیں رہیں گے اور قاتلوں کو انکے انجام تک پہنچانے کیلئے احتجاجی سمیت ہر آئینی راستہ اختیار کیا جائیگا۔