لالہ موسیٰ : تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنمائوں کی صوبائی آرگنائز چوہدری محمد سرور کی طرف سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس میں شرکت، اس موقع پر ضلعی راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے رائے دیتے ہوئے کہاکہ ضلع گجرات میں نظریاتی کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔
نظریاتی کارکنوں کو کسی صورت بھی نظر انداز نہ کیا جائے، ضلع میں تحریک انصاف کیلئے مسلسل کام کرنے والے لوگوں کی ذمہ داریاں لگائی جائیں۔
ایسے لوگوں کو آگے لایا جائے جو پی ٹی آئی کی پہچان ہیں اور جو لوگ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کو نہ چھوڑیں اور جوپورے ضلع کے حوالے سے کام کریں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں ،تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مشاورتی اجلاس میں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،الحاج محمد افضل گوندل،چوہدری عثمان منظور دھدرا،میجر ریٹائرڈخلیل الرحمان اعوان ،مہر آصف حسین سلیمی ،تنویر گل،مہر امتیاز،احمد ندیم گجراور دیگر راہنمائوں نے شرکت کی۔