کھاریاں : ہم راہنما پی ٹی آئی چوہدری مختار ڈھل کے گھر پر پولیس گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں ہمارے ساتھیوں کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تھانہ گلیانہ پولیس چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے قانون کی خود خلاف ورزی کی ہے۔
انہیں حساب دینا ہوگا۔ پولیس عوام کی محافظ ہے نہ کہ کسی وڈیرے یا چوہدری کے گھر کی لونڈی، PTIکے کارکن اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی گھبراتے ہیں بلکہ مقابلہ کرتے ہیں DPO گجرات گلیانہ پولیس کو لگام ڈالیں اور قانون شکنوں کا محاسبہ بھی کریں ہم پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سابق آرگنائزر PTIحلقہ این اے107 سابق امیدوارMNA محمد الیاس چوہدری نے کھاریاں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی جھگڑے کے معمولی واقع کو بنیاد بنا کر پولیس گردی کی انتہاء کی گئی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ہم اس پولیس گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور مختار ڈھل کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔