چوہدری نصر اللہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق امیدوار اسمبلی اور ایم کیو ایم کے رہنما چوہدری نصر اللہ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے اس بات کا اعلان انہوں نے گذشتہ روز منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا جس کا اہتمام PMLN یوتھ بھمبر سٹی کے صدر راجہ عبید الرحمن اور ان کی ٹیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والوں میں چوہدری نصر اللہ، خالد جاوید ہاشمی، چوہدری شہزاد پرویز مشتاق، خالد جبران،آفتاب پرنس، محمد انور مغل، سوبیدار فتح علی چوہدری محسن الطاف چوہدری الطاف حسین چوہدری شہباز پرویز صوبیدار عاشق حسین بشیر احمدشبیر احمد صوبیدار محمد حنیف شبیر حسین جمیل شاکر صوبیدار محمد امین کیپٹن محمد لطیف محمد نزیر مغل کھمب چوہدری امجد حسین شجیل حسین عدیل حسین زوہیب حسن سہیل حسن جنید حسن سابق امیدوار اسمبلی جماعت اسلامی چوہدری محمد علی اختر کے بھائی چوہدری خالد اشرف چوہدری محمد افضل محمد وسیم نمبردار محمد حسین بھوتوسیال،صوبیدار محمد حنید بھوتوسیال اور چوہدری عمر حیات عرف پنو آف رنڈیام چھپڑ شامل تھے قبل ازیں نئے شامل ہونے والوں کی جانب سے الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا گیا جس کے لئے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔