چوہدری نیاز احمد کی کارکردگی قابل تعریف ہیں، سید علی شاہ

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے چیئرمین سید محمد علی شاہ، وائس چیئرمین رئیس عبدالکریم کونسلران میر قطب خان جتوئی ، میر اسلم جتوئی ،حاجی یوسف رند،ڈسٹرکٹ کونسل ڈھاڈر ضلع کچھی کے ممبران وڈیرہ فداعلی رند،وڈیرہ بشیر خان رند،میر شادی خان بنگلزئی میر محمد بخش شاہوانی حاجی منگے خان ودیگر قبائلی عوامی سیاسی عمائدین نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر کچھی چوہدری نیاز احمد کی کارکردگی قابل تعریف ہیں۔

ان کی خدمات کے باعث ضلع کچھی میں بلدیاتی انتخابات پرامن شفاف ہوئے جس کو ہم قدر کی نگار سے دیکھتے ہیں انہوں نے جب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکچھی کا چارج لیا ہے اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دی۔

انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست لوگ ان کی ایمانداری پربلاجواز الزامات لگا رہے ہے ہم ان پر بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہوئے ان پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مفاد پرست عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔