ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے صدر سردار ممتاز خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ حلقہ کے اندر بلاتفریق خدمت کی ہے ،اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں اور جدید ہسپتال کا میگا پروجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے، تحصیل ٹیکسلا کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر یونین کونسل میں پچاس لاکھ کی گرانٹ منظور کی ہے جس پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور کئی یونین کونسلز میں ترقیاتی کام شروع ہیں۔
مستقبل قریب میں تعمیروترقی کے لئے مزیدفنڈز کا اجراء ہو جائے گا،وائس چئیرمین یونین کونسل گڑھی افغاناں انور خان نے کہا کہ یونین کونسل گڑھی افغاناں کی تعمیر وترقی کے لئے فنڈز کے اجراء پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں،انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے وائس چئیرمین یونین کونسل گڑھی افغاناں انور خان،عمر خان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
اس موقع پر کوہستان گڈز کے ڈائریکٹر حاجی نصیرالدین، مسلم لیگ(ن) تحصیل ٹیکسلا کے صدر حاجی فیاض خان تنولی،چئیرمین یونین کونسل گڑھی افغاناں ملک محمد دائود، چئیرمین یونین کونسل لب ٹھٹھو حاجی علی اصغر اعوان، راجہ سرفراز، ممبران میونسپل کمیٹی ٹیکسلا ملک اللہ دتہ اعوان، حاجی شفاقت بٹ، ملک عارف جمیل، کونسلرز یونین کونسل گڑھی افغاناں ملک لطیف کولیاں، فرحت حسین شاہ، مقصود اعوان، ملک امجد ملپور،خالد محمود دھماکہ، راجہ نجیب عباسی، ملک تنویر شہزاد، نجیب اللہ خان، عالم زیب خٹک، اظہر حسین شاہ، عمر خطاب عرف گڈو،چوہدری عبدالرشید، تسلیم خان، حافظ عامر، بشارت خان، حاجی رفاقت خان،سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر انور خان، ممتاز کان حاجی نصیر اور حاجی فیاض خان نے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔