اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی، وہ کہتے ہیں کہ بھارتی حکومت انتہا پسند شیو سینا کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت سے کرکٹ ڈپلومیسی کا فیصلہ وزیر اعظم نےکرناہے،لیکن وہ بھارت سےکرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنےکی مخالفت کریں گے،بھارتی حکومت انتہا پسند شیو سینا کے ساتھ کھڑی ہے، بھارتی حکومت اور شیو سینا کے لوگ اپنے لوگوں کے منہ کالے کرتے ہیں، ان کے دل بھی کالے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم سمیت کسی قسم کےدورہ بھارت کی بھرپور مخالفت کروں گا،خورشید قصوری، غلام علی، نجم سیٹھی سمیت پاکستانیوں کی تضحیک کی گئی، بھارتی حکومت اور شیو سینا اپنے لوگوں کے منہ کالے کرتے ہیں ، ان کے دل بھی کالے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نےا سلام آباد میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت انتہا پسند تنظیم شیو سینا کےساتھ کھڑی ہے،شیو سینا ایک دہشت گرد تنظیم ہے، معاملہ عالمی سطح پر اٹھانا چاہیئے۔
وزارت داخلہ نے الطاف خانانی کی گرفتاری سے متعلق امریکا سے تفصیلات طلب کر لی ہیں، الطاف خانانی اور ان کی کمپنی کے خلاف ایف آئی اے پشاور میںقائم مقدمے کی تفصیلات بھی منگوا لی ہیں۔ چودھری نثار نے کہا کہ10بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن کی تحریری درخواستیںموصول ہو چکی ہیں، 100 این جی اوز نے آن لائن رجسٹریشن کی درخواستیں دی ہیں۔