ملتان (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ امریکہ میں عافیہ صدیقی، ڈرون حملوں اور دہشت گردی پر دوٹوک موقف اپنایا جس کی وجہ سے دورے کو ناکام دینا غلط ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی سے خاتمہ بغیر معیشت کا استحکام ممکن نہیں اس کے لیے ایڈ نہیں ٹرید کے لیے زور دیتے ہوئے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ جراتمندی سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے لیے طالبان سے مذاکرات وفاقی حکومت پیش رفت کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی حامی ہے لیکن لسانی بنیادوں صوبے نہیں بننے دیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے بیٹے کی بازیابی کے لیے رابطہ نہیں کیا تاہم وفاقی حکومت ہی ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے مدد کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا تھا چودھری نثار طالبان سے بات چیت کر رہے ہیں۔