ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ زیشان سعید کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا ٹیم چوہدری نثار علی خان اور شیخ ساجد الرحمان چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی ضلع راولپنڈی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان پارٹی کا فخر ہیں انھوں نے ہر موڑ پر پارٹی کے وقار اور فعالیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ہر مشکل گھڑی میں نواز شریف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوئے،چوہدری نثار کی وفاداری پر شک کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے ،جس پارٹی کے ساتھ اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا آج تک اسقامت کے ساتھ اسی کے ساتھ کھڑے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،شیخ زیشان سعید، اور شیخ ساجد الرحمان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان نہ ابن الوقت سیاستدان ہیں اور نہ کسی کرپشن میں انکا نام ہے۔
انھوں نے ہمیشہ سیاست کو خدمت کا زریعہ بنایا ،اور مفاد پرست سیاستدانوں کے برعکس انھوں نے اپنے قول و فعل سے ثابت کیا کہ وہ پارٹی کے ساتھ نہ صرف مخلص ہیں بلکہ انکی حتی الوسع کوشش رہی کہ قائد نواز شریف کو پارٹی کے وسیع تر مفاد میں اچھے مشورے دیں، چوہدری نثار علی خان کا یہ خاصہ رہا ہے کہ وہ خوشامد پسند نہیں،آج جو لوگ چوہدری نثار علی خان کی ذات کو نشاننہ تنقید بنا رہے ہیں انھیں انگشت زنی کی بجائے پارٹی کے مفاد کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے ، چوہدری نثار علی خان کی بہترین صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کا وقار بین الاقوامی سطح پر بلند ہوا ،اور ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوا،چوہدری نثار علی خان کے خلاف سازشوں نے کئی لوگوں کے چہروں سے نقاب اتار دیا ہے،پارٹی کے ساتھ چوہدری نثار علی خان کی وفاداری پر کسی قسم کے شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں،انھوں نے نواز شریف کے دست وبازو بن کر اس پارٹی کی آبیاری کی ،اور دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ، کھٹن ترین لمحات میں بھی انکے پاوں نہیں ڈگمگائے،آج جو ان کے سیاسی مخالفین بیان بازی کر رہے ہیں در اصل وہ انکی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہیں،بول بچن سے کبھی وہ چوہدری نثار علی خان کے سیاسی قد گھاٹ تک نہیں پہنچ سکتے۔
حلقہ این اے 53 سے شکست کے باوجود انھوں نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے سیاسی مخالف صرف اتنا بتا دیں کہ انھوں نے منتخب ہوکر عوام کے کیا کام کئے ،عوام کا حافظہ اب اتنا بھی کمزور نہیں جن لوگوں نے انھیں منڈیٹ دیا انکی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں انھوں نے انکے اصل چہرے دیکھ لئے ہیں اب وہ انکے کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے،چوہدری نثار علی خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں آمدہ الیکشن میں وہ انکے احسانوں کا بدلہ ووٹ کی پرچی سے دیں گے ،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے چوہدری نثار علی خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے،رہنماوں کا کہنا تھا کہ کارکنان کو فخر ہے کہ انکا لیڈر بکاو مال نہیں بلکہ ہمیشہ ضمیر کے مطابق فیصلے کئے،اور نہ ہی ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں تبدیل کیں ، تنقید کرنے والے یہ بھول گئے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ تک کس کے کندھوں کا سہارا لیکر پہنچے،اور پارٹیاں تبدیل کر کے انھوں نے کس کے ساتھ وفا کا عہد نبھایا۔جو محسن کش ہوکسی کا بھی نہیں ہوسکتا،انھوں نے مشرف کی وردی کی چھتری استعمال کر کے اپنے اقتدار کو دوام بخشا،غلام سرور خان عمران خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں،مشکل وقت میں وہ عمران کے ساتھ کبھی کھڑے نہین ہونگے ،انکی سیاسی تاریخ ابن الوقت اور مفاد پرست سیاستدانوں والی ہے۔