چوہدری نثار (ن) لیگ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، پرویز رشید

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کیخلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی جبکہ پارٹی کیخلاف بیان دینے والے چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

انھوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں چوہدری نثار کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر شہباز شریف کریں گے، اب سابق وزیرداخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔