اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا جو جواز پیش کیا گیا، اس کی منطق سمجھ نہیں آئی۔
انکا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 تو آئین کو تحفظ دینے کے لئے ہے، حکومت نے آئین کے ساتھ وہ کیا جو آمر کرتا ہے، ہم کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے وہ کیا جو عدلیہ نے کہا، عدلیہ جو مرضی کرے کیا جمہوری حکومت نے آئین کو پامال نہیں کیا۔
زاہد خان کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ ملک کے لئے بڑا نقصان ہے جس کے بعد ہم ملک کو غیر آئینی ملک کا درجہ دے رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ چودھری نثار پر ترس آ رہا ہے۔
لگتا تھا کہ دباؤ کے تحت فیصلہ کیا گیا، چودھری نثار کی باڈی لینگویج الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔