اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو رکوانے کے لیے سیاسی جماعتوں سے تعاون مانگنے کے لیے رابطے شروع کر دیے۔
جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کوٹیلیفون کرکے وزیر داخلہ نے ملک کی سیاسی صورتحال کوعدم استحکام سے بچانے کی درخواست کردی۔ پیرکو وزیر داخلہ چوہدری نثارنے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو ٹیلیفون کیا اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو رکوانے کے لیے سراج الحق سے کردارادا کرنے کی درخواست کی۔ چوہدری نثارنے کہا کہ جماعت اسلامی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سیاسی وجمہوری نظام کی بقاکے لیے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کے بیانات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پرسراج الحق نے چوہدری نثار کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت کو بھی اصولی معاملات میں لچک کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔