اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹر پرویز رشید نے چودھری نثار علی خان کی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنے رویے سے کر لیا ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ خود کو پارسا سمجھنے والا مشکل وقت میں اپنے لیڈر کا ساتھ چھوڑ گیا، جہاں موقع ملا وہاں لیڈر کو چھرا بھی گھونپ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ میں اختلاف رائے کی آزادی ختم، عزت ملنے تک حالات ٹھیک رہے: چودھری نثار
پرویز رشید نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اس کی اخلاقیات اور پارسائی کا اندازہ اس رویے سے ہی لگایا جا سکتا ہے، جو مشکل میں لیڈر کا ساتھ چھوڑ جائے وہ کس کا مخلص ہو سکتا ہے؟
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چودھری نثار اقدار کے ساتھ مخلص ہیں نہ عوام کے ساتھ، مشکل میں ساتھ چھوڑ دو اور اچھے وقت میں گاڑی کا سٹیرنگ سنبھال لو، اپنے مستقبل کا فیصلہ انہوں نے خود اپنے رویے سے کر لیا ہے۔