اسلام آباد (جیوڈیسک) چودھری نثار نے وزارت داخلہ کو خیر باد کہہ دیا، ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرداخلہ نے گزشتہ روز اپنے سٹاف سے الوداعی ملاقات کی، وزیرداخلہ نے سٹاف افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھیج دیا۔
ڈی جی وقارچوہان اب ڈی آئی جی اسلام آبادکی حیثیت سے کام کریں گے۔ ایس پی محمدبن اشرف اور بلال ظفر بھی اپنے محکموں میں واپس، اے ایس پی سید عزیز کو ایف سی کے پی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، چودھری نثار آئندہ کابینہ میں وزیر داخلہ نہیں ہوں گے۔
واضح رہے چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وہ وزارت داخلہ سے استعفیٰ دے دیں گے۔