راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈاکٹروں نے انجیوگرافی رپورٹ اور تمام ٹیسٹ کلیئرقرار دے دیئے ہیں جس کے بعد انہیں رات گئے گھر منتقل کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو جمعہ کی شام اچانک سینے میں تکلیف ہوئی جس پر انہیں راولپنڈی میں ادارہ امراض قلب میں منتقل کیا گیا جہاں اے ایف آئی سی کے سابق کمانڈنٹ اظہر کیانی نے ان کی انجیوگرافی اور دوسرے ٹیسٹ کئے۔
انجیو گرافی کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی انجیو گرافی اور تمام ٹیسٹ کلئیر قرار دے دیئے اور انہین ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔
مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد اللہ نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ چودھری نثار ٹھیک ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر قرار دیئے ہیں، اور انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔