اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا فیصلہ کمر میں شدید درد اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد کیا، پریس کانفرنس اب کل ہوگی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آج شام ہونے والی اہم پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چودھری نثار علی خان نے آج شام پانچ بجے اہم پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں ن لیگ سے اختلافات اور دیگر اہم امور پر گفتگو کرنا تھی مگر کمر میں شدید درد اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کیا، اب چودھری نثار علی خان کل پریس کانفرنس کریں گے۔