چودھری نثار کے بیان پر پیپلز پارٹی، تحریک انصاف کا احتجاج

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر جاوید مرتضی عباسی کی زیر صدارت جاری ہے تاہم پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے وزیر داخلہ چودھری نثار کی جانب سے تماشا لفظ استعمال کیے جانے کے خلاف بائیکاٹ جاری ہے۔

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے ارکان کو قومی اسمبلی ہال میں داخل نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

دونوں جماعتوں کی قیادت نے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ جب تک چودھری نثار اپنے الفاظ واپس نہیں لیتے کوئی رکن ہال میں نہ جائے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر سے تمام ارکان کو ٹیلی فون کر کے ہدایات جاری کی گئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہ چودھری نثارکی جانب سے الفاظ واپس لیے جانے تک تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی ہال کے ساتھ والی لابی میں بیٹھے رہیں گے۔