اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار اتوار کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار اتوار کے روز شام پانچ بجے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں اس پریس کانفرس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چودھری نثار علی خان اتوار کے روز شام 5 بجے پریس کانفرنس کرینگے۔
خیال رہے کہ چودھری نثار علی خان کی وزیر اعظم اور بعض وزراء کے ساتھ کشیدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی تصدیق وزارت داخلہ کے ترجمان کے اس بیان سے ہوئی جس میں انہوں نے بعض ساتھی وزراء پر تنقید کی اور انہیں حکومت کو درپیش بحران کا ذمہ دار قرار دیا۔