وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) چوہدری سرور کے استعفیٰ نے ملکی گڈ گورننس اور حکمرانوں کی کرتوتوں کا پول کھول دیا ہے کسی باضمیر انسان کا موجودہ حکومت کیساتھ چلنا ممکن نہیں لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف وزیرآباد کے رہنما احمد فراز خان لودھی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ملک سے انصاف کا جناز ہ نکال دیا ہے کسی بھی جگہ میرٹ کا کوئی عمل دخل نہیں، غریب خاندان مزید غریب تر ہوگئے ہیں جبکہ شرفاء کا اس ملک میں زندہ رہنامشکل کردیا گیا ہے۔
احمد فرازلودھی نے کہا کہ گورنر کے استعفٰی نے موجودہ حکومت کی شرافت پر سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے بہتر ہے میاں برادران بھی مستعفی ہو کر ملک میں دیانتدار اور محب وطن قیادت کو سامنے آنے دیں اگرموجودہ حکومت مزید اقتدارمیں رہی تو عام آدمی زندہ درگور ہو جائے گا۔