ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) شمسہ ویلفیئر فائوندیشن گلیانہ کے صدر اور سپین کی ممتاز سماجی و کاوباری شخصیت چوہدری سرفرازسبحانی اور چوہدری عمران سبحانی سپی آف گلیانہ نے کہا ہے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی بطور ممبر اوورسیز پنجاب اور چیئرمین اوورسیز ضلع گجرات نامزدگی اوورسیز پاکستانیز کے لئے ان کی سالہاسال کی انتھک کوششوں اور جدوجہد کا اعتراف ہے۔
بلاشبہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کونامزد کرکے ان کی اوورسیزپاکستانیز کے دل جیت لیے ہیں چوہدری سرفراز سبحانی اور چوہدری عمران سبحانی نے مزید کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ اوورسیز پاکستانیز کے حقوق کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے اقتدارمیں آنے سے قبل بھی اوورسیز پاکستانیز کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز اٹھائی جس کی وجہ سے ضلع گجرات ہی نہیں پورے ملک سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیز کے دل میں ان کا ایک احترام اور مقام ہے۔