گلیانہ (نامہ نگار) ایم پی اے چوہدری شبیر کوٹلہ کا ممبر اوورسیز کمیٹی بننا حلقہ پی پی 115کا اعزاز ہے چوہدری شبیر کوٹلہ گجرات کے اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ ساتھ دیار غیر مین مقیم پاکستانیوں کے عوام کی توقعات پر بھی پورا اتریں گے ۔یہ بات ممتاز مسلم لیگی رہنما زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہی
انھوں نے کہا کہ کوٹلہ برادران کو اپنے حلقہ کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ بھی ایک پیار محبت کا رشتہ ہے۔ چوہدری شبیر کوٹلہ ایم پی اے اور چوہدری عابد رضا ایم این اے نے ہمیشہ فلاح و بہبود کے کاموں کو بے لوث طور پر ادا کیا ہے۔ اس سے قبل جب وہ ایم این اے اور ایم پی اے بھی نہیں تھے تب بھی انھوں نے حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے۔
زاہد مصطفی اعوان نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور زمینوں پر ناجائز قبضے بھی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل میں شامل ہیں ۔چوہدری شبیر کوٹلہ ایم پی اے اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کریں۔