کوٹلہ : ترجمان ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ چوہدری شفیق لنگڑیال نے ذاتی مصروفیات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بناء پر اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے دور میں پورے ضلع گجرات کی صحافی برادری نے جو بے مثال تعاون کیا وہ ہمیشہ یاد رکھوں گا۔
بلدیاتی الیکشن میں میڈیا تعاون میرے ساتھ ہر لحاظ سے مثالی رہا ۔ میں میڈیا کے دوستوں کا بے حد مشکور ہوں انشاء اللہ یہ روابط ہمیشہ قائم رہیں گے۔