اسلام آباد(جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہی نے طاہر القادری سے کنٹینر پر ملاقات کی اور مذاکرات اور وزیر اعظم کے خلاف کیس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں آج نواز شریف کی نااہلی سے متعلق اہم کیس کی سماعت ہے۔ طاہر القادری سے ملاقات میں زیادہ تر بات چیت نواز شریف نااہلی کیس پر ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جرگے سے مذاکرات کی بحالی کے لیے رحمان ملک نے طاہر القادری سے رابطہ کیا ہے جس پر آج مشاورتی اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے عوام میں شعور پیدا ہوا ہے حکمران جہاں بھی جاتے ہیں انھیں اپنے خلاف نعرے سننے پڑتے ہیں۔