چوہدری شجاعت اور سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی

Chaudhry Shujaat and Sirajul Haq

Chaudhry Shujaat and Sirajul Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

(ق) لیگ اور جماعت اسلامی کی قیادت کی ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں سراج الحق کے ہمراہ لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید پراچہ بھی موجود تھے،ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی، اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی موجود نہیں تھے۔
اپوزیشن کی متواتر ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم کا بھی چوہدری برادران سے ملاقات کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے سراج الحق سےپوچھا کہ تحریک عدم اعتماد میں آپ کسے ووٹ دیں گے؟ جس پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن ہی عوامی مسائل کا واحد حل ہیں تاہم وہ دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

چوہدری شجاعت نے سراج الحق کو بتایا کہ انہوں نے شہباز شریف سے 3 سوال پوچھے ہیں ،ان کے جواب کا انتظار ہے۔

چوہدری شجاعت نے سراج الحق سے یہ بھی کہاکہ افغانستان اور فلسطین کے حوالےسے آپ کو قیادت کرنی چاہیے۔

ملاقات کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی سراج الحق کی آمد سے پہلےہی پنجاب اسمبلی روانہ ہو گئے۔