مری (جیوڈیسک) مری میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی معروف مذہبی وروحانی شخصیت سجادہ نشین موہڑہ شریف الحاج پیر ہارون الرشید سے ملاقات کے لئے جارہے تھے کہ اوڑہ کے مقام پر انکی گاڑی کا بریک فیل ہو گیا۔ اور گاڑی دیوار سے ٹکراگئی۔ تاہم چوہدری برادران حادثہ میں محفوظ رہے۔