کوٹلہ ارب علی خان : چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری تنویر احمد لالہ موسی میں میاں نواز شریف کے قافلے میں گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے حامد کے گھر فاتحہ خوانی کیلئے گئے۔
انھوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا انھوںنے اس واقع کو نہایت افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ ہم حامد کے والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم والدین کا پھول تو واپس نہیں لا سکتے لیکن میا ں نواز شریف کے وعدے کے مطابق جو کچھ بھی ہو سکا ساری عمر مرحوم کے والدین کیلئے کریں گے اس موقع پر چوہدری غلمان کائرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔