چوہدری یاسین کا بھرپور سرکاری پروٹوکول اور لائو لشکر کے ساتھ پونا کا دورہ

Bhimber

Bhimber

بھمبر: قائمقام وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری یاسین کا بھرپور سرکاری پروٹوکول اور لائو لشکر کے ساتھ پونا کا دورہ ،شادی کی تقریب میں شرکت ،ایک ماہ قبل پونا بس حادثہ کے جان بحق وزخمی افراد کے لواحقین کی خبر گیری کی توفیق نہ ہوئی ،شادی تقریب میں وزیر مال چوہدری علی شان سونی کی اپنے پرائیویٹ باڈی گارڈز کو سائیڈ پر کرنے پر ایس پی بھمبر وڈپٹی کمشنر بھمبر سے تلخ کلامی ،ایس پی بھمبر وڈپٹی کمشنر بھمبر تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ،تفصیل کے مطابق قائمقام وزیر اعظم چوہدری یاسین نے گزشتہ روز پونا میں ایک شادی تقریب میں شرکت کی ،بھرپور سرکاری جاہ وجلال کیساتھ آنے والے قائمقام وزیر اعظم کو ایک ماہ قبل پونا میں بس کے المناک حادثہ کے جان بحق وزخمی افراد وان کے لواحقین کی خبر گیری کی توفیق نہ ہوئی۔

نہ ہی وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید وریاست کی کسی بھی ذمہ دار شخصیت نے آج تک انکی خبر گیری کی ،شادی تقریب میں پہلے سے موجود وزیر مال چوہدری علی شان سونی نے اس وقت ایس پی بھمبر وڈی سی بھمبر کو جھاڑ پلا دی جب ایس پی بھمبرنے مقامی ایس ایچ او کو حکم دیا کہ مقامی وزیر کے پرائیویٹ باڈی گارڈ ز کو سائیڈ پر کر دیا جائے۔

ایس ایچ او کی طرف سے کاروائی پر وزیر مال چوہدری علی شان سونی دونوں افسران پر سیخ پا ہو گئے،ڈی سی و ایس پی بھمبر اس واقع کے بعد تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ،قائمقام وزیر اعظم چوہدری یاسین بعد ازاں وزیر مال چوہدری علی شان سونی کی طرف سے انکے گھر کڈیالہ میں دی جانے والی چائے پارٹی میں چلے گئے۔