چودھری ظہور الٰہی شہید بااصول مسلم لیگی لیڈر تھے، ناصر رمضان گجر
Posted on September 25, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ چودھری ظہور الہٰی شہید بااصول مسلم لیگی قومی لیڈر تھے، انہوں نے خون کا نذرانہ دے کر ثابت کیا کہ سیاست خدمت کا ذریعہ اور قربانی دینے کا نام ہے۔
انہوں نے چودھری ظہورالہٰی شہید کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ چودھری ظہورالہٰی نے خدمت کی جس سیاست کی بنیاد رکھی چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویز الہٰی نے اسے بام عروج تک پہنچا دیا،انہوں نے کہا کہ چودھری ظہور الہٰی شہید جیسے مخلص محب وطن قومی لیڈروں کی قربانیوں کے باعث آج بھی مسلم لیگ کا جھنڈا لہرا رہا ہے۔