لاہور (جیوڈیسک) لاہورہائیکورٹ نیحج کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا ہیکہ کوٹہ کے مستحق سستا حج کروانے والے ٹور آپریٹرز ہیں۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کیروبرو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ٹورآپریٹرز کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا کہ سستا حج کروانے والے ٹور آپریٹرز نے بیان حلفی وزارت مذہبی امورکو جمع نہیں کروائے جس کے باعث ان کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نیبتایا کہ یہ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے جس پرفہرست سے نام نکال دیاجائے۔ چیف جسٹس نیریمارکس دیے کہ کوٹہ سستا حج کروانے والوں کو دیاجائے اور عدالتی سماعت کا مقصد بھی یہی ہے کہ حج تمام افراد کی پہنچ میں ہو۔ عدالت نے ٹورآپریٹرز کی فہرست پراعتراض کرنے والے وکلا کو بحث کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔