سستے ٹور آپریٹرز کو نظر انداز کرنے پر وزارت مذہبی امور کے افسران کل طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سستے ٹور آپریٹرز کا نام فہرست سے نکالنے پر وزارت مذہبی امور کے افسران کو کل طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کوٹ عمرعطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو وزات مذہبی امور کی جانب سے ٹور آپریٹرز کی لسٹ پیش کی گئی جس کے مطابق لسٹ میں سے ایک لاکھ نوے ہزار دو سو پچاس روپے میں حج کروانے والے ٹور آپریٹرز کا نام لسٹ سے نکال دیا ہے۔

چیف جسٹس نے وزارت مذہبی امور کے اس اقدام کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قرار دیا کہ بغیر ٹھوس وجوہات کے سستا حج کروانے والے ٹور آپریٹرز کا نام لسٹ سے نہیں نکالا جا سکتا۔ وزارت مذہبی امور کو وجوہات بتانا ہوں گی۔ عدالت نے وزارت مذہبی امور کے اعلی افسران کو کل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔