گروزنی (جیوڈیسک) چیچنیا نے اعلان کئے بغیر ہی داعش سے لڑنے کیلئے اپنی فوجیں شام میں اتار دیں۔
روسی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے انکشاف کیا ہے کہ چیچنیا کی افواج بھی شام میں موجود ہیں اور شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف لڑائی میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں چیچنیا جاسوسی کا ایک نیٹ ورک بھی قائم کر چکا ہے تاکہ داعش کی کمر توڑی جا سکے۔
رمضان قادروف نے کہا کہ چیچنیا کے بہترین جنگجو فوجی شام میں بمباری کرنے والی روسی افواج کی مدد کر رہے ہیں۔ہمارا جاسوسی نظام داعش کے ڈھانچے، شدت پسندوں کی تعداد، ان کی شناخت اور ٹھکانوں کا پتہ چلانے کا کام کر رہا ہے تاکہ روسی طیارے درست نشانے پر بمباری کر سکیں۔