چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی ، 9 دہشت گرد ہلاک

Check Post Attack

Check Post Attack

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، جوابی کارروائی میں نو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

عسکری ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

دہشتگردوں کی طرف سے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں جندولہ روڈ پر نصب کی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین فوجی زخمی ہو گئے۔