کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چہلم امام حسین کے موقع پر سندھ کے چار شہر جن میں کراچی، حیدرآباد سکھر اور خیر پور شامل ہیں میں۔ 23 اور 24 دسمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
سندھ حکومت نے چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کے لئے وفاقی حکومت کو سفارش بھی کر دی ہے جسکے تحت چہلم امام حسین کے موقع پر منگل 24 دسمبر کو صبح 7 بجے سے رات 8 بجے تک کراچی اور سندھ کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔
چہلم کے موقع پر کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں کمشنر کراچی، تینوں زونز کے ڈی آئی جیز اور رینجرز کے افسران نے بھی شرکت کی۔