لاہور (پ ر) امامیہ چیف اسکائوٹ تصور کربلائی نے حکومت پاکستان اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور، کراچی سمیت ملک بھر میں چہلم امام حسین کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کی فول پروف مکمل سکیورٹی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
اربعین امام حسین کے موقع پر حکومت فول پروف سکیورٹی یقینی بنائے شہریوں کو تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے امسال بھی چہلم امام حسین کو حکومتی اداروں کی طرف انتہائی حساس قرار دیاجا رہاہے تصور کربلائی نے بتایا کہ امامیہ اسکائوٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں گے۔
چہلم امام حسین کے موقع پر ملک بھر میں جلوس ہائے عزاء کی سیکورٹی امامیہ اسکائوٹس انجام دیں گے جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کراچی میں اربعین کے جلوس سے خصوصی خطاب کریں گے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے چہلم امام حسین کے موقع پر شرکا جلوس کے لئے نماز دوران مرکزی جلوس کا انعقاد ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے سہہ پہر کے وقت کیا جائے گا۔
بعد از نماز نائجیریا میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم، فوج اور پولیس کی جانب سے عزاداروں پر کی جانے والے کھلے عام فائرنگ، جس میں کئی سو معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور اس پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبرادار تنظیموں کی ظالمانہ خاموشی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔