چہلم امام حسین و شہدائے کربلا کا جلوس ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے نکالا گیا

MWM

MWM

اسلام آباد: چہلم امام حسین و شہدائے کربلا کا جلوس ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے نکالا گیا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے عزاداران امام حسین نے روائتی جو ش جذبے کیساتھ جلوس ہائے عزاء میں بھر پور شرکت کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی نے راوالپنڈی جلوس چہلم سید شہداء میں شرکت اور جلوس کی قیادت کی عزادارن کی حفاظت کے لئے وحدت یوتھ سکاوٹس اور مقامی رضا کاروں نے انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کیا لاہور میں مرکزی جلوس کے راستوں میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

جہاں عزاداروں کی سہولیات کے لئے سبیل ،میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جلوس میں خواتین،بچے بوڑھے اور معذور افراد نے شرکت کرکے امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کو خراج عقید ت پیش کیا ،کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ حسیناں کھرادر پر اختتام پذیر ہوا جلوس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما سید ناصر شیرازی ،ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی ،سید نقی ہاشمی سمیت دیگر رہنماوُں نے شرکت کی راوالپنڈی میں عزاداران امام عالی مقام سے خطاب کرتے ہوئے سربرا مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اور مظلوم کربلا کی یاد اسلامی اقدار کی بقا کا ضامن ہے دشمن درس حریت سے خوف زدہ ہے ملک میں استعماری قوتیں عزاداری کو محدود کرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں میرا سلام ہو عاشقان حسین اور کربلا کے راہیوں پر آپ نے جس استقامت اورجذبے کیساتھ آج اس جلوس میں شرکت کی ہے اس سے اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں انہوں نے کہا اسلام امن و محب کا دین ہے دشمن ہمیں فرقوں میں تقسیم کرکے اسلامی تشخص کو پامال کرنے کے درپے ہیں۔

ہم نے اپنے مشترکہ دشمن کو پہچاننا ہے اور اس کے خلاف کھڑا ہو نا ہے تاکہ امت محمدیۖ ازلی دشمن کیخلاف مل کر مقابلہ کر سکیں آج عراق،شام ،لبنان کے شیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے دشمن کو نہ صرف بے نقاب کیا ہے بلکہ اس کے لئے دنیا بھر میں زمین تنگ کردی ہے استعمار خود ساختہ جہادیوں کو اسلام کے روپ میں مسلمانوں پر مسلط کرکے اسلام کو بدنام کر رہاہے ایسے میں ہمیں کسی مکتب یا فرقے کا نہیں اسلام کا دفاع کرنا ہے کلمہ لاالہ الا اللہ پڑھنے والوں کا خون بہنا حرام ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہم وحدت امت کو فروغ دے کر دشمن کو رسوا کرینگے اور شیعہ سنی مل کر وطن عزیز اور مسلمانوں کے مشترکہ دشمن کیخلاف میدان میں اتریں گے انشااللہ قائد اور اقبال کے پاکستان کو تکفیری سٹیٹ نہیں بننے دینگے پاکستان میں بسنے والے اقلیتی برادری ہمارے بھائی ہیں اور ان کی جان مال ناموس کی حفاظت ہم پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ پیغام حسینیت ظلم اور فاسد نظام کے کیخلاف سینہ سپر ہونا اور کسی بھی جابر حکمران کے سامنے نہ جھکنا ہے انشااللہ وہ دن دور نہیں جب قائد اعظم اور اقبال کے پاکستان میں کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ اور عدل وانصاف کا بول بالا ہو گا۔