چہلم شہدا کربلا کے موقع پر اتحاد یکجہتی کو فروغ دیا جائے: غلام رسول

کراچی : چہلم شہدا کربلا کے موقع پر اتحاد یکجہتی کو فروغ دیا جائے اس وقت ملک اور قوم کو اتحاد یکجہتی کہ اشد ضرورت ہے تمام مکاتب فکر سے اپیل ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ملک اس وقت انتہائی نازک دور سے گذر رہا ہے تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے محرم کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کورنگی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کے منتظمین سے امن وامان اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے ملاقات کے موقع پر کیا موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی زون میں چہلم شہدا کربلا کے حوالہ سے جاری کاموں میں باہمی مشاورت کا خصوصی خیال رکھیں مساجد ،امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کی گزرگاہوں پرصفائی ستھرائی اورروشنی کی فراہمی کو یقینی بنائیںمنتظمین کی جانب سے موصولہ شکایات کا فوری ازالہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی زون انتظامیہ افسران کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،سڑکوں و گلیوں کی مرمت اور اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود ، XEN مبین احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے انہوں نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت اور منصوبہ بندی سے ہی کورنگی زون کو ترقی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ٹاؤن کو صاف ستھرا اور روشن بنانے کیلئے ہم سب کو ایک ہو کر کام کرنا ہوگا جبکہ موقع پر موجود افسران نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کو چہلم شہدا کربلا کے موقع پر تمام یونین کونسلوں میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف خصوصا جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے علاوہ استر کاری اور رورشنی کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دیایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے صفائی ستھرائی اوردیگر تعمیراتی کاموں میں مصروف عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہتر بنائیں مجالس اور جلوس کی گزرگاہوں پر موجود باقی ماندہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کر کے موصول ہونے والی دیگر شکایت کے خاتمہ کو ممکن بنائیں ہر اس مقام پر سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے منتظمین سے مشاورت اور ان سے موصول ہونے وا لی شکایات کے خاتمہ کیلئے بھرپور انداز میں کاروائی کریں۔