اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 12 مرکزی امام بارگاہوں اور 13 گرجا گھروں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
دو ہزار پولیس اہل کار چہلم کے جلوس کی سیکیورٹی پرمامور ہوں گے، جبکہ رینجرز کا 50 رکنی دستہ کوئک رسپانس کے طور پر خدمات سرانجام دے گا۔
چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔