چن ون نے کلفٹن کراچی میں نئے سٹور کا افتتاح کر دیا

Chen One

Chen One

لاہور (جیوڈیسک) چن ون نے کلفٹن کراچی اوشین مال میں نئے سٹور کا افتتاح کر دیا ہے، نئے سٹور میں ہوم کلیکشن کی وسیع رینج متعارف کرائی گئی ہے، ان میں ہوم فرنشنگ، بیڈ لینن، باتھ اسیسریز اور دیگر مصنوعات شامل ہیں۔

اس نئے سٹور کا افتتاح صوبائی وزیر برائے سیاحت وثقافت شر میلا فاروقی نے کیا، اس موقع پر چن ون کے سی ای او نے کہا کہ نئے سٹور پر کسٹمرز کو مصنوعات کی وسیع رینج دستیاب ہو گی۔ چن ون ایک مکمل ٹیکسٹائل یونٹ ہے جو کہ چناب ٹیکسٹائل کی پیرنٹ کمپنی ہے۔