فیصل آباد : چناب کالج کے زیراہتمام ایڈورٹائزمنٹ گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی محمد نعیم بخاری مہمان خصوصی تھے جبکہ پروفیسر بلال شاہد’ پروفیسر محمد کاشف’ عبدالرئوف ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ایڈورٹائزمنٹ گالا میں سٹوڈنٹس کی جانب سے مختلف سٹالز لگائے جن میں ”فرینڈز گروپ” کا پروجیکٹ پرکشش اور منفرد تھا۔ سٹوڈنٹس نے مختلف محکموں کی کارکردگی کی دستاویزی پراجیکٹس پر کام کیا تھا۔ مہمان خصوصی نے طلباء کی کارکردگی کوسراہا اور کہا کہ چناب کالج کا معیار تعلیم بہت بہتر ہے۔ نجی تعلیمی اداروں میں چناب کالج کا منفرد مقام ہے بی بی اے کے سٹوڈنٹس تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں بھی اپنے آپ کو منوا رہے ہیں۔ کیونکہ سٹوڈنٹس کو ایڈورٹائزمنٹ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے اس نوعیت کے پروگرام نہایت سود مند ثابت ہوتے ہیں۔
اس موقع پر طالب علم شہزاد شاہ’ جنید عمران’ عمر راشد نے کہا کہ اسائنمنٹس کے تحت مختلف پراجیکٹس پر کام کرنا بنا تجربہ تھا اس تجربے کو عملی زندگی میں اپنایا جائیگا۔ حافظ ارسلان’ ساجد شاہ’ عمان خلیل’ اسامہ کلیار’ معظم بخاری’ اطہر گلشن’ اون نیازی’ میاں احسان کا کہنا تھا کہ بی بی اے تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ دستاویزی پراجیکٹس منصوبے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔