تلہ گنگ (عامر نواز اعوان) تلہ گنگ، چناب ہایئر سیکنڈری سکول و کالج کے ڈائریکٹر محمد نوید خان نے گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے بتایا کہ چناب ہائیر سیکنڈری سکول و کالج تلہ گنگ کا چناپ گروپ آف کالجز سے کو ئی تعلق نہیں۔ یہ ایک الگ پرائیویٹ ادارہ ہے۔
کچھ عنا صرچنا ب ہا ئیر سیکنڈری سکول و کا لج کے حوا لے سے من گھڑت کہا نیاں پھیلا رہے ہیں اور منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ جن کا حقیقت سے کو ئی تعلق نہیں ۔ ہم ان تما م تر افواہوں کے باوجود پو ری کا میا بی سے کا م کر رہے ہیں۔
مزید چناب ہایئر سیکنڈری سکول و کا لج کے ڈائریکٹر محمد نو ید خان نے کہا کہ مکمل دل جمعی اور محنت و لگن کے ساتھ اپنے طلبہ و طا لبات کیلئے ہم دن رات کو شاں ہیں ۔چھٹی تا انٹر کلا سز کا اجراء ہم نے تین سال پہلے کیا اورمحنتی و قابل سٹاف کی زیر نگرانی تمام طلبا ء و طالبات نے ان تین سالوں میں بہت اچھے رزلٹ دئے ۔وا لدین ہما رے تعلیمی معیار سے پو ری طرح مطمئن ہیں۔
Mohammad Naveed Khan
والدین کے بھر پور اصرار پر اس سال سے نر سری تا پنجم کلاسز کے داخلے بھی شروع کر دئے گئے ہیں ۔ یوں اب چنا ب ہا ئیر سیکنڈری سکول و کا لج تلہ گنگ میں نر سری تا انٹرتک کلاسز ہوں گی۔
مزید ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہما رے تعلیمی نظام کو نقل سے پاک کر نا اشد ضروری ہے۔ جو عناصر اس طرح کے ہتھکنڈوں کا سہارا لے کر والدین کی آنکھوں میں دھول جھو نک رہے ہیں۔ ان کا مستقبل تاریک ہے۔