دریائے چناب کے سیلابی ریلا کا رخ سندھ کی طرف

Flood Tide

Flood Tide

ملتان (جیوڈیسک) دریائے چناب کا سیلابی ریلا جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ملتان ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے کئی علاقوں میں لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

دریائے چناب کے سیلابی ریلے سے ملتان کی تحصیل جلال پور میں 100 سے زائد بستیاں تباہ ہو گئیں۔ متاثرہ بستیوں میں اب بھی بڑی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ پانی تیزی سے جلال پور شہر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ راجن پور میں دریائے سندھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریا میں پانی کا بہاوٴ پانچ لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک ہے۔ بنگلہ اچھا کے علاقے میں زمیندارہ بند ٹوٹنے سے پانچ بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔ راجن پور میں فلڈ بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ مظفر گڑھ کے مقام پر ہیڈ پنجند کے اطراف سیلابی پانی کا بہاؤتیز کرنے کے لئے غیر قانونی حفاظتی بندوں کو توڑا جارہا ہے۔

محکمہ آب پاشی کا کہنا ہے کہ دریا کے قریب غیر قانونی زمیندارہ بندوں سے پانی کی بہاؤمیں شدید رکاٹ پیدا ہو رہی ہے۔ ادھرسندھ کے گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یہاں نچلے درجے کا سیلاب ہےاور اس قت پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 70 ہزار 529 کیوسک ہے۔