ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان کے بھائی اور ڈائریکٹر سہیل خان نے دعوی کیا ہے کہ چنئی ایکسپریس جتنے ریکارڈ بنالے مینٹل سلمان ہر ریکارڈ توڑ دے گا۔ شاہ رخ خان کی چنئی ایکسپریس نے ایسی اسپیڈ پکڑی کے سو کروڑ کلب بھی کراس کر گئی اور ابھی بھی اسے بریک نہیں لگے۔فلم فل اسپیڈ کے ساتھ دو سو کروڑ کلب کی طرف رواں دواں ہے۔
لیکن ڈائریکٹر سہیل خان کہتے ہیں کہ چنئی ایکسپریس نے اب تک جتنے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ان سب کو توڑنے بہت جلد دبنگ خان آئیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مینٹل سلمان خان کو دیکھ کر سب شاہ رخ کو بھول جائیں گے۔ اور فلم چنئی ایکسپریس کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے گی۔ اب یہ بھائی کی محبت ہے یا واقعی فلم میں ہے بات۔ اس کا پتہ جلد چل ہی جائے گا۔