چنئی ایکسپریس کا پہلے ہی دن 33 کروڑ کا بزنس

Chennai Express

Chennai Express

ممبئی (جیوڈیسک) کنگ خان کی فلم چنئی ایکسپریس کی رفتار نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، فلم نے پہلے ہی دن 33 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ چنئی ایکسپریس عید پر آئی اور باکس آفس پر چھا گئی۔

شاہ رخ اور دی پیکا کی کیمسٹری نے دوسری بار بھی سلور اسکرین پر خوب رنگ جمایا، فلم نے پہلے دن تو 33 کروڑ کما لیے لیکن صرف 7 دن بعد اکشے کمار اپنی فلم ونس آپاون اے ٹائم ان ممبئی اگین سے چنئی ایکسپریس کو روکنے کی کوشش کریں گے۔