چنائے ایکسپریس باآسانی 100 کروڑ کا بزنس کر لے گی : شاہ رخ خان

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی کل ریلیز ہونے والی فلم چنائے ایکسپریس باآسانی 100 کروڑ کا بزنس کرلے گی۔ ایک بھارتی چینل پر فلم کی ہیروئن دیپکا پڈکون کے ہمراہ فلم کی تشہیر کے بارے سوالات کا جواب دیتے ہوئے معروف اداکار نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ان کی فلم کتنے ہفتے میں باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کرتی ہے۔

شاہ رخ کا کہنا تھا کہ ان کی فلم میں رومانس، ایکشن اور کامیڈی سب ایک جگہ موجود ہے۔ فلم کی تمام شوٹنگ تامل ناڈو میں کی گئی ہے۔ فلم کا سارا کریو بھی چنائے ہی سے تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ ٹویٹر پر کیا لکھتے ہیں۔ یہ ان کا مسئلہ ہے۔ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس موقع پر انھوں نے دیپکا کے ساتھ فلم کے ایک گانے پر پرفارم بھی کیا۔