ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے سماجی حالات پر بنای جانے والی فلم چنای ایکسپریس نے باکس آفس پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ شاہ رخ اور دیپکا پڈکون کی بلاک بسٹر فلم نے گزشتہ روز دو ارب دس کروڑ روپے سے زاہد کا بزنس کر کے فلمی پنڈتوں کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل 2008 میں ریلیز کی جانے والی عامر خان کی سپر ہٹ فلم تھری ایڈیئٹس نے دو ارب دو کروڑ کا بزنس کیا تھا۔
جسے چنائی ایکپریس نے 5 سال بعد توڑ ڈالا ہے۔فلم کے ہدایت کار روہیت شیٹھی کا کہنا ہے کہ انھیں فلم کی باکس آفس پر اتنی پذایری کی توقع نہیں تھی۔ فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد دیپکا پڈکون نے بھی اپنا معاوضہ بڑھا کر 5 کروڑ سے 8 کروڑ کر دیا ہے۔