ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم “چنائی ایکسپریس” کی شوٹنگ کی وڈیو انٹرنیٹ پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سیٹ پر کنگ خان شاہ رخ اور دیپکا پڈو کون کی اٹکھیلیاں اور عملہ شرارتیں کرتا رہا۔ ممبئی فلم “چنائی ایکسپریس” کی آخری روز کی شوٹنگ کی فوٹیج انٹرنیٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔
شوٹنگ میں شاہ رخ، دیپکا کو لڑائی کا ایک سین سمجھا رہے تھے کہ پریکٹس کے دوران انہوں نے سچ مچ انہیں ایک مکا جڑ دیا۔ ایک سین کی شوٹنگ کے بعد شاہ رخ اور دیپیکا کرسیوں پر بیٹھے کچھ کھا پی رہے تھے۔
ہدائتکار روہت شیٹی بار بار دیپیکا کا ہاتھ روکتے رہے اور آخر کار انہوں نے بوتل انہیں کے سر پر پھوڑ دی اور ایک منظر میں دیپیکا بیل گاڑی پر بیٹھ کر چلی جاتی ہیں۔ فلم آٹھ اگست کو ریلیز ہو گی۔