چنائے ایکسپرس کے گانے کشمیر میں، تو کنیا کماری کی ویڈیو جاری

Chennai Express

Chennai Express

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی 2007 کے بعد شاہ رخ خان اور دپیکا کی جوڑی پھر سلور اسکرین پر تہل کہ مچانے کے لیے تیار ہے جن کی ایکشن کامیڈی فلم چنائے ایکسپرس کے نئے گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ کشمیر میں، تو کنیا کماری، نارتھ ساتھ کی مٹ گئی دیکھو دوری ہی ساری کے بولوں پر مبنی اس گانے کو اریجیت سنگھ، سونیدھی چوہان اور نیتی موہن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کی ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنی ہیروئن دپیکا کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کی موسیقی موسیقار جوڑی وشال شیکھر نے ترتیب دی ہے۔ ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم چنائے ایکسپریس میں شاہ رخ اور دپیکا کے ساتھ ساتھ ستھیا راج، منورما اور کپل شرما اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رانی مکھر جی فلم میں بحیثیت مہمان اداکارہ شامل ہوں گی۔

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی پروڈیوس کردہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں چھ سال بعد بلاک بسٹر فلم اوم شانتی اوم کی جوڑی پھر ساتھ نظر آئے گی جس کی کہانی ایک آدمی کے ممبئی سے رامیشورم تک کے سفر کے گرد گھومتی ہے۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے بننے والی فلم چنائے ایکسپرس یو ٹی وی موشن پکچرز کے تحت رواں سال عید کے موقع پر 8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔