چنئی (جیوڈیسک) بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 75 رنز سے شکست دے کر سیریز چار صفر سے جیت لی ہے۔
اس جیت میں لیفٹ آرم سپنر رویندر جدیجہ نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 48 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے آخری دن 88 اوور میں صرف 207 رنز ہی بنا سکی۔ اس سے قبل بھارت نے ممبئی ٹیسٹ میں بھی اننگز کے فرق سے جیت لیا تھا۔
چنئی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نوجوان بلے باز كرو نائر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 303 رنز بنائے۔
دیگر بلے بازوں میں اوپنر لوکیش راہل نے 199 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد جدیجہ نے میچ کے آخری دن 7 وکٹ لے کر باقی کسر پوری کر دی۔