چاہے بچے ہوں یا بڑے، چیونگم سبھی میں مقبول ہے۔ یہ ٹافی کی ایک ایسی قسم ہے، جسے چاہے جتنا بھی چبائے جاؤ، ختم نہیں ہوتی۔
ایک طرف جہاں چیونگم بھوک مٹاتی ہے منہ کی بدبو ختم کرتی ہے اور منہ سے مضر صحت بیکٹیریا کا خاتمہ کرتی ہے، وہیں یہ بہت سی خطرناک بیماریوں کا باعث بھی بن رہی ہے۔
ڈاکٹر مرکولا کا روح فرسا انکشافات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چیونگم میں شامل کم از کم پانچ اجزاء بچوں اور بڑوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں۔
جبکہ کئی والدین اور معالجین کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ یہ بیماری چیونگم کی پیدا کردہ ہے اور وہ دیگر غذاؤں کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔